عالمی قوتیں نوازشریف کی زبان بو ل رہی ہیں:شیخ رشید کا عمران خان کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا دعویٰ

عالمی قوتیں نوازشریف کی زبان بو ل رہی ہیں:شیخ رشید کا عمران خان کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا دعویٰ

راولپنڈی (سچ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہاہے کہ عالمی قوتیں نوازشریف کی زبان بول رہی ہیں اور پاکستان کے ریاستی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں بھی نوازشریف کی زبان بول رہی ہیں اور پاکستان کے ریاستی اداروں کوتباہ کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاگیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے دورخی سیاست کی ہے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ملکر حکومت بناﺅں گا ۔ مجھ کو جب بھی موقع ملے میں عوام کے مفاد کے لئے کام کیا ۔ ر اولپنڈی کے بچے اور بچیوں کے لئے کالجز بنوائے ۔

Exit mobile version