اسلام آباد (سچ نیوز) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ساتھ ہی ایسی وجہ بھی بتا دی ہے کہ جان کر وزیراعظم کے مخالفین بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”وزیراعظم عمران خان نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک ایسی تقریر کیلئے 4 دن ضائع نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کیلئے کسی بھی طرح کے مثبت نتائج نہیں دے سکتی۔ لیکن میرے خیال میں اگر وزیراعظم ہماری قومی زبان میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے تو اس سے زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔“