عمران خان کا کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں کی فہرست میں پہلا نمبر

اسلام آباد: (سچ نیوز) کورونا وبا پر قابو پانے کی بروقت اور زبردست حکمت عملی، کامیاب سیاستدانوں میں عمران خان کا پہلا نمبر، برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے فہرست جاری کردی۔

تفصیل کے مطابق کورونا وبا پر قابو پانے کی بروقت اور زبردست حکمت عملی کس کی رہی؟ برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے ٹاپ 10 سیاستدانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان کا کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں کی فہرست میں پہلا نمبر ہے جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ٹاپ 10 سیاستدانوں نے وائرس کے اثرات دور کرنے کیلئے سخت محنت کی۔ عمران خان نے کورونا وباء کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا۔ بے روزگار افراد تک حکومت کی جانب سے بروقت مدد پہنچائی گئی۔

اس فہرست میں کانگرس ویمن برائے نیویارک الیگزینڈریا کا دوسرا، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن کا تیسرا، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا چھٹا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا ساتواں نمبر ہے۔

برطانوی جریدہ کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے لئے مشن کی قیادت کی اور بیرون ملک پھنسے ہم وطنوں کی واپسی پر بہترین کام کیا۔ اس فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرن چوتھے نمبر پر ہیں۔

Exit mobile version