”عمر ان خان ملک کے لئے ۔۔۔“وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے یہ بات سن کر پاکستانی عوام کی خوشیاں دو بالا ہوجائیں گی

”عمر ان خان ملک کے لئے ۔۔۔“وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے یہ بات سن کر پاکستانی عوام کی خوشیاں دو بالا ہوجائیں گی

اسلام آباد (سچ نیوز)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کے دوران جو کچھ میں نے دیکھا ہے ، اس سے لگتا ہے کہ عمران خان ملک کے لئے کچھ کر نا چاہتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”محاذ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اس وقت پاکستان جس مقام پر کھڑاہے اور ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کیلئے حکومت کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں کہ معاملات پر تیز ی سے پیش رفت کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کے دور ان جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس سے لگتاہے کہ وہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔انہوں نے 100روز کا پلان دیاہے ۔ دو ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے تین اجلاس ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ماضی میں دوسرے صوبوں پر الزامات لگتے رہے ہیں، چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کو دور کرنا ہوگا ۔اگر کسی صوبے میں اچھا کام ہوا ہے تو ہمیں اس سے سیکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ، منی لانڈرنگ کو روکناہوگا ۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اب ایک فون کا ل پر ”ڈومور“ نہیں ہوگا ۔

Exit mobile version