فرانسیسی صدر نے ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

فرانسیسی صدر نے ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

پیرس ( سچ نیوز ) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے جمعہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

روسی خبر رساں ادارے سپوتنک کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے جمعہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کا مقصد ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانا ہے۔

ڈیلی صباح کے مطابق صدر میکرون نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک مہینے کے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔ ان کا یہ خطاب ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا سے 523 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔انہوں نے ٹی وی پر خطاب سے پہلے منگل اور بدھ کو وزرا کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد ان کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فرانس میں لاک ڈاؤن نومبر کے آخر تک چل سکتا ہے اور یہ پہلے لاک ڈاؤن (مارچ تا مئی 2020) سے قدرے نرم ہوگا۔

Exit mobile version