فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل بھارت پہنچتے ہی کبوتروں سے ڈرنے لگے،حفاظتی انتظامات سخت

فرانسیسی لڑاکا طیارے رافیل بھارت پہنچتے ہی کبوتروں سے ڈرنے لگے،حفاظتی انتظامات سخت

نئی دہلی( سچ نیوز ) بھارتی محکمہ شہری دفاع نے انبالہ ایئر پورٹ پر کھڑے رافیل طیاروں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیئے، کبوتر بازوں کو بھی چھت پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات لڑاکا طیارے رافیل کی سیکورٹی کے پیش نظر ہریانہ کے چیف سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔اس خط میں ایئر مارشل نے انبالہ ایئر بیس پر تعینات رافیل طیاروں کی حفاظت کے لئے وہاں پرواز بھرنے والے پرندوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایئر مارشل کے خط کے بعد محکمہ شہری باڈیز نے ایئر فورس اڈے کے 10 کلو میٹر کے دائرے میں کبوتر اڑانے والے لوگوں (کبوتر بازوں)کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبوتر اڑائے تو سخت کارروائی ہو گی۔

Exit mobile version