ہیلسنکی(سچ نیوز )فن لینڈ کی معروف ویب سائٹ ” بیلنگ کیٹ “ کے صحافی نے تصاویر کا جائزہ لینے اور تحقیقات کے بعد نتیجہ اخز کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ اس حوالے سے کوئی مضبوط شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق” بیلنگ کیٹ “ فن لینڈ کی معروف ویب سائٹ ہے جس کے بانی صحافی ” ایلیٹ ہیگنز “ ہیں جو کہ جنگ زدہ علاقوں میں شواہد کا جائزہ لینے اور تحقیقات کے بعد اپنے نتائج جاری کرتی ہے اور اس کی طرف دنیا کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب انہوں نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں جاری جنگ کے دوران گرائے جانے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 سے متعلق سیٹالائٹ سے فراہم کی جانب سے والی جعلی تصاویر کا مشاہدہ کیا اور رپورٹ شائع کی ۔بیلنگ کیٹ کے صحافی ” ویلی پیکالٹ “ ، جو کہ ٹیکنالوجی ماہر ہیں ، نے اپنی رپورٹ نے بتایا کہ تصاویر اور تمام ثبوت یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ ملبہ دراصل بھارتی طیارے مگ 21 کا ہے نہ کہ پاکستان کے ایف سولہ طیارے کا ۔بیلنگ کیٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کا تفصیلی جائزہ چار مختلف پہلوں میں لیا ، سب سے پہلے پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ تصاویر کا موازنا کیا جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک ہی طیارے کے دو مختلف رخ ہیں ، مختلف رنگوں کے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دونوں ہی ایک طیارے کی تصاویر ہیں ۔جس کا اندازہ آپ تصویر کے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں۔
فن لینڈ کے ماہر نے معائنے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی F16 طیارہ گرانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
فن لینڈ کے ماہر نے معائنے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی F16 طیارہ گرانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023