آستانہ (سچ نیوز)قازقستان کے صدر نور سلطان نظربایف نے صدارت کے 29 برس بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان کے 78 سالہ صدر نے ریاستی ٹی وی پر نشر کیے گئے خطاب میں اعلان کیا کہ میں نے صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدارت کا عہدہ چیرمین سینیٹ کو منتقل ہوجائے گا۔قازقستان کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ اس وقت نور سلطان کے قریبی رہنما قاسم جومارٹ کے پاس ہے، جو ماضی میں وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ نورسلطان اس وقت پہلی مرتبہ صدر بنے تھے جب قازقستان سوویت یونین کا حصہ تھا۔نور سلطان کی صدارتی مدت مارچ 2020 میں ختم ہونی تھی لیکن انہوں نے 2014 میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے جاری معاشی مسائل اور بڑھتے ہوئے سماجی دبا کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ روس، قازقستان کا اہم شراکت دار ہے لیکن روس پر عائد مغربی پابندیوں کی وجہ سے قازقستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تاہم مستعفی ہونے کے باوجود آئین میں قومی رہنما کا درجہ حاصل ہونے کی وجہ سے نور سلطان نظربایف کو پالیسی سازی سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے ۔گزشتہ برس وہ قازقستان کی سیکیورٹی کونسل کے تاحیات سربراہ بنے تھے۔خیال رہے کہ نور سلطان نے گزشتہ ماہ سماجی منصوبوں اور سرکاری تنخواہوں سے متعلق کئی ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ نور سلطان نظر بایف نے 2015 میں 98 فیصد ووٹ کے ساتھ انتخانات جیتے ہیں اور 2020 میں بھی ان کے جیتنے کے امکانات ہیں۔
قازقستان کے صدر کا 3 دہائیوں بعد مستعفی ہونے کا اعلان
قازقستان کے صدر کا 3 دہائیوں بعد مستعفی ہونے کا اعلان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023