ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتایا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ناموربالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے میں اور سری دیوی آخری بار ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سالگرہ کی تقریب میں ملے تھے۔ سری دیوی تقریب میں اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اورخوشی کپور کے ساتھ آئی تھیں اور بہت خوش تھیں۔ اُس وقت کو یاد کرکے اس بات پر یقین کرنا آج بھی مشکل ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا کہ سری دیوی کی اچانک موت سے احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے لہٰذا اس کا ہر دن بھرپور انداز میں گزارنا چاہیے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہئے۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اورسری دیوی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کی بہت بڑی حریف مانی جاتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت ختم ہوتی گئی۔
مادھوری ڈکشٹ نے آنجہانی سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتا دیا
مادھوری ڈکشٹ نے آنجہانی سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتا دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023