بیجنگ(سچ نیوز)چین نے امریکہ پرزوردیا ہے کہ مسعود اظہر پرپابندی کے مسئلے میں احتیاط برتی جائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی کو نظر انداز نہ کیاجائے کیونکہ اس سے معاملہ زیادہ پیچیدہ ہوگا چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں معمول کی ایک بریفنگ میں کہاکہ مسعود اظہر پرپابندی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور چین مذاکرات اور اتفاق رائے سے اس کے مناسب حل کیلئے کوششیں کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی اقدام سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے طورپر کمیٹی کے اختیارات کم ہوگئے ہیں۔ترجمان نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ احتیاط سے کام لے اور قرارداد کے اس مسودے کو آگے لے جانے پر زوردینے سے باز رہے ۔ گینگ شوانگ نے کہاکہ سیکورٹی کونسل کو دانشمندانہ طریقہ سے تعمیری کردار ادا کرنا اور متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کیلئے ضروری وقت دینا چاہیے ۔
مسعود اظہر پرپابندی ایک پیچیدہ مسئلہ،اتفاق رائے سے اس کے مناسب حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں:چینی وزارت خارجہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023