مسلم لیگ ن کا مرکز اور پنجاب میں سیاہ پٹیا ں باندھ کر حلف اٹھانے کا فیصلہ ، دھاندلی کےخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

مسلم لیگ ن کا مرکز اور پنجاب میں سیاہ پٹیا ں باندھ کر حلف اٹھانے کا فیصلہ ، دھاندلی کےخلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی

لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کاقومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ ، حلف بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر لیا جائے گا ۔جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کے کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حلف بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اٹھایا جائیگا اور اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائیگی ۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے اور پنجاب کی حد تک پیپلزپارٹی سے مدد لینے کی کوشش کی جائیگی ۔پنجاب میں دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔پنجاب میں حکومت نوازشریف کے بیانیے پر کوئی لچک دکھائے بغیر بنائی جائیگی ۔ قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا اور احتجاج کے لئے حکمت عملی پر مزید مشاور ت کی جائیگی ۔اسمبلیوں میں حلف اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا جائیگا ۔

Exit mobile version