یورپ( اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ صغرا سمیجو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے ملک تباہی کے طرف گامزان ہے جو عوام کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم ترقی کیلئے کوشاں ہے موجودہ حکومت کی وجہ سے روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما محترمہ صغرا سمیجو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام سے روٹی چھین لی جو عوام کے ساتھ نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی جیسا حکومت چاہئے جو عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن و مقصد عوام کی خدمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے نوجوان نسل پہلے سے زیادہ بے روزگار ہو گئے نوجوان نسل روزگار کیلئے تڑپ رہے ہیں حکومت نے عوام کو زہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا جو افسوس ناک ہے۔