یورپ( اکرام الدین)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ خیبر پختون خواہ محترمہ مہر سلطانہ نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے روز بروز خواتین اور بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی کے واقعات نے ملکی عوام کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کام نہیں پاکستان تحریک انصاف جب سے اقتدار میں ائی ہے تب سے ملک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی میں اضافہ ہوا ہے اور ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پر حکومت وقت کی خاموشی افسوس ناک ہے موٹروے پر خاتون تحفظ کی بجائے جنسی درندگی کا شکار ہو گیی جو حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے تحریک انصاف نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے خواتین اور بچوں کو ابھی تک انصاف نہیں دیا جو ریاست مدنیہ کے دعوے داروں کیلئے شرم کی بات ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی انفارمیشن سیکرٹری خواتین ونگ خیبر پختون خواہ محترمہ مہر سلطانہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ناکام حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنا دیں اور خاتون کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی و مرکزی قائدین واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔