”میں عمران خان کا کھلاڑی نہیں بلکہ۔۔۔“ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

”میں عمران خان کا کھلاڑی نہیں بلکہ۔۔۔“ شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میں کپتان کا نائب کپتان ہوں جہاں ڈیوٹی لگائیں گے وہاں کام کروں گا ، مرکز میں حکومت بنانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میں کپتان کا نائب کپتان ہوں اور وہ جہاں میری ڈیوٹی لگائیں گے میں کام کروں گا ۔ مرکز میں حکومت بنانے کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ لو گ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ نیکی کراور ٹوئٹر پر ڈال ۔ امیدواروں کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کیلئے پیسہ تقسیم نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی عمران خان اس کی اجازت دیں گے ۔ پنجاب میں سے پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے جنگ تھی اور اس کا زور توڑنے میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے پاس پنجاب میں عددی اکثریت زیادہ تھی لیکن بہت سے لوگ تھے جو تحریک انصاف کے ٹکٹس کے خواہشمند تھے لیکن ہم ان کوٹکٹ نہیں دے سکے ۔ وہ اب ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں اور کچھ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مل گئے ہیں جس کے بعد ہمارے نمبرز ن لیگ سے بڑھ چکے ہیں اور اب ہم پنجاب میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

Exit mobile version