نامزد وزیر اعظم عمران خان نے ایسافیصلہ کرلیا کہ بیورو کریسی میں کھلبلی مچ گئی

نامزد وزیر اعظم عمران خان نے ایسافیصلہ کرلیا کہ بیورو کریسی میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (سچ نیوز)نامزد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ، اداروں کے نئے سربراہاں 100دن کے لئے لگائے جائیں گے ۔تبادلوں کی فہر ستیں تیار کر لی گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں تحریک انصاف نے آئندہ 100دنوں کے لائحہ عمل کے لئے سابق چیف سیکرٹری کے پی کے ارباب شہزاد کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو تبدیل کیا جائیگا اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گے ۔نئی تعیناتیاں 100دنوں کے لئے ہونگی اور 100دنوں میں افسران کی کاکردگی جانچی جائے گی ۔ سیاسی بنیادوں پر تعینات اعلیٰ افسران کو تبدیل کیا جائے گا اور وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین اہم پارٹی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی ۔

Exit mobile version