لاہور(سچ نیوز) مسلم لیگ ن نے دیگر جماعتوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہو ماڈل ٹاﺅن پارٹی کے سنٹرل آفس میں ہوا ۔جس میں وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر وفاق میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گی۔