واشنگٹن،امریکی شہر یوتا کے میئر افغانستان میں ہلاک

واشنگٹن،امریکی شہر یوتا کے میئر افغانستان میں ہلاک

واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی شہر یوتا کے میئر افغانستان میں ہلاک ہوگیا ، اس کی نعش آبائی شہر میں پہنچادی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوتا شہر کے میئر اور نیشنل گارڈز سروس کے رکن39 سال کے برینٹ کے ٹیلر نے مرنے سے پہلے امریکی عوام سے اپیل کی تھی وہ کانگریس کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ امریکی فوج کے مطابق میئر برینٹ افغانستان میں امریکی و افغان فوجیوں کو تربیت دے رہے تھے۔ تربیتی نشست کے دوران ایک افغان کمانڈونے فائرنگ کرکے میئر برینٹ ٹیلی سمیت 3 افراد کو زخمی کردیالیکن برینٹ ٹیلر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔امریکی فوجی کی لاش کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچاکر ورثا کے حوالے کی گئی۔ میت کو جلد فوجی اعزاز کے بعد دفن کردیا جائے گا۔

Exit mobile version