وزیراعظم آج لاہور میں شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہورآئیں گے۔ وزیراعظم حکومت پنجاب کے داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے کے تحت حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کر رہی ہے۔

دورہ لاہور میں وزیراعظم ایوان وزیر اعلیٰ بھی جائیں گے جہاں وزیراعلٰی سردار عثمان بزدار سے ان کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی کارکردگی بارے بریف کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے محکموں بارے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ، صوبائی وزرا کی 70 روزہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزرا کے مستقبل اور انکے محکموں کی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وزیر اعظم 100روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے۔ وزیر اعظم کی بیور و کریسی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔

Exit mobile version