راولپنڈی (سچ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش امریکی سفیر کی ملاقات ، امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے ڈیوڈ ہیل کی پاکستانی کیلئے خدمات کو تسلیم کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے الوداعی ملاقات کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے امریکی سفیر کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور ڈیوڈ ہیل کی جانب سے دو نوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا ۔ امریکی سفیر نے پاک فو ج کی جانب سے امن و استحکام کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ۔واضح رہے کہ اس قبل امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیاتھا کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بات ہوئی ہے جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے فوری تردیدکی گئی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خا رجہ میں پریس کانفرنس کے دو ران اس بیان سے حکومت پاکستان کی مکمل لاتعلقی کا اعلان کیاتھا ۔