لاہور (سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کے گھر والوں کی جہاز میں بیٹھے تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا اور سادگی کے دعوے کرنے والی جماعت کے وزیراعلیٰ کی جانب سے جہاز میں سفر کرنے پر تنقید شروع ہو گئی۔
ان تصاویر سے اٹھنے والا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی اور یقینا وزیراعظم عمران خان بھی اس انکشاف کے بارے میں جان کر یقین نہیں کر پائیں گے۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جہاز استعمال کرنے میں کسی کو کوئی مسئلہ ہونا چاہئے۔