واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر نے پیٹنا گون کا دورہ کیا ، امریکی وزیر دفاع نے باہر آکر علی جہانگیر صدیقی کا استقبال کیا اور اندر لے کر گئے ۔
جیونیوز کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات کی ، علی جہانگیر صدیقی نے پینٹا گون کا دورہ کیا جہاں ان کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ۔ علی جہانگیر صدیقی کے چارج لینے کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی جو ہوئی ۔ اس ملاقات کے لئے علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ پینٹا گون کا دورہ کرنا چاہتے ہیں جس پر ان کو دورے کی دعوت دی گئی ۔ اس موقع پر حیران کن بات یہ ہوئی کے امریکی وزیر دفاع خود پینٹا گون سے باہر آئے اور ان کو لیکر اندر گئے ۔اس ملاقات کو دونوں ملکوں میں تعلقات کے حوالے سے کافی اہم قرار دیا جارہاہے ۔