کراچی: (سچ نیوز) پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے۔
اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دستاویز تیار کر لی گئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ آئی ایم ایف سے پروگرام کی دستاویز پیش کریں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی حد کے مطابق قرض لے گا اور 6 سے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام مل سکتا ہے۔
قرض پروگرام کے دوران قرض کی واپسی پر بھی تفصیل دینا ہو گی اور واپسی کے لیے اصلاحات کا جامع پروگرام دینا ہو گا۔ گردشی قرضوں اور سبسڈی میں کمی کے لیے بھی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔