آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائزر ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام یونین کے دوسر ے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب سیشن کورٹ چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں یونین کے تمام عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرا ٓل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ضلعی صدر مہر عمر دراز ہرل، جنرل سیکرٹری مہر امیر سلطان ہرل اور چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ پیر زادہ اقبال حسین نے کیک کاٹا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائرز ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کے صدر مہر عمر دراز ہرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان جوڈیشنل ایمپلائرز ایسوسی ایشن اپنے ورکرز کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اپنی یونین کو ضلع بھر میں فعال اور منظم بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع مہر امیر سلطان ہرل، رائے امجد عباس صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد عاصم، عمر فاروق نائب صدر، محمد اسلم فنانس سیکرٹری، دلاور حسین، معظم علی، محمد حفیظ، محمد عثمان، سرفراز علی بھٹی فنانس سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن اور دیگر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔