انقرہ (سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پاکستان کا شایان شان عمل قرار دیتے ہوئے بھارت سے بھی ایسے ہی رویے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں کھل کر بولے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، بھارت کی جانب سے بھی اسی قسم کا ریہ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، حالیہ تناﺅ میں کمی دونوں ممالک کے اپنے مفاد میں ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان کے وزیراعظم اور صدر سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی اور ترکی اس کشیدگی میں کمی کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہے۔
پاک بھارت کشیدگی، ترک صدر رجب طیب اردگان ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑے
پاک بھارت کشیدگی، ترک صدر رجب طیب اردگان ایک بار پھر پاکستان کے حق میں بول پڑے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023