پیراگوائے کی حسینہ کلارا سوسا مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 بننے پر بے ہوش ہوگئیں

پیراگوائے کی حسینہ کلارا سوسا مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 بننے پر بے ہوش ہوگئیں

پیرا گوائے( سچ نیوز ) میانمار میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کی تقریب کے آخری دن پیراگوئے کی حسینہ کلارا سوسا ٹائٹل جیتنے پر خوشی سے بے ہوش ہو کر سٹیج پر گر گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش ہونے سے قبل تقریب میں جب میزبان نے پیراگوائے کی حسینہ سے ٹائٹل پر کامیابی کا بتانے سے پہلے ان کے تاثرات پوچھے تو ماڈل کلارا سوسا کا کہنا تھا کہ وہ آخری اعلان کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کو لگ رہا ہے تقریب میں ایک ڈاکٹر کو بلانا پڑے گا کیونکہ ایسا لگ رہا جیسے مجھے ابھی دل کا دورہ پڑ جائے گا۔تقریب کے آخری لمحات میں پیراگوائے کی حسینہ کے اس مختصر انٹرویو کے بعد جب میزبان کی جانب سے کلارا سوسا کا نام مس گریند انٹرنیشنل 2018 کے لیے پکارا گیا تو وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں اور بے ہوش ہوگئی۔رپورٹ کلارا سوسا کی بے ہوشی کے باعث تقریب میں کچھ وقت کے لیے ہلچل مچ گئی لیکن پیراگوائے کی حسینہ کے ہوش میں آتے ہی سب کچھ معمول پر آگیا اور کلارا سوسا نے ہاتھ ہلا کر خوشی اور نم آنکھوں کے ساتھ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کا تاج اپنے سر پر پہنا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Exit mobile version