اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے آنے سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ،پیسے بچانے کے لئے آنیوالوں سے عوام متاثر نہیں ہوتے۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں پڑا ۔ نوازشریف اور مریم نواز نے اپنی سیاست بچانے کیلئے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا لیکن لوگ نظریات سے متاثر ہوتے ہیں پیسے بچانے کے لئے آنیوالوں سے عوام متاثر نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے استقبال سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے ۔