پی ایس ایل فور کی تیاریاں تیز، شاہد آفریدی کراچی کنگز سے آؤٹ

کراچی (سچ نیوز)  پی ایس ایل فور کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں جبکہ آج تمام چھ فرنچائزز نے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق، شاہد آفریدی کا نام کراچی کنگز میں شامل نہیں اس لئے بوم بوم کا انتخاب اب ڈرافٹنگ کے زریعے ہوگا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کولن منرو، محمد عامر، بابر اعظم کو برقرار رکھا جبکہ شاہد آفریدی کو ریلیز کردیا گیا۔

پی ایس ایل میں فرنچائزز کی جانب سے پچھلی ڈرافٹ کی مختلف کیٹیگری کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی لسٹ جاری کر دی گئی، باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

Exit mobile version