چند دنوں بعد نواز شریف ہم سب کے ساتھ ہوں گے ،ہم ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 60 سے 65 روپے فی کلو میٹر دینے کو تیار ہیں:سردار ایاز صادق

چند دنوں بعد نواز شریف ہم سب کے ساتھ ہوں گے ،ہم ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 60 سے 65 روپے فی کلو میٹر دینے کو تیار ہیں:سردار ایاز صادق

لاہور(سچ نیوز)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز  صادق نے کہا  ہے کہ چند دنوں کی بات ہے نواز شریف ہم سب کے ساتھ ہوں  گے ،سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں چار بار ملاقات ہوئی ،ان کے جیل میں بھی حوصلے بلند ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  اب کسی کو رکشہ پر سفر کی ضرورت نہیں، ہم ہیلی کاپٹر پر سفر کیلئے 60 سے 65 روپے فی کلو میٹر دینے کو تیار ہیں، باتوں سے نیا پاکستان بنے گا اور نہ ہی انقلاب آئے گا،وزراء پہلے بھی فرسٹ نہیں اکنامی کلاس میں سفر کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ چند دنوں کی بات ہے نواز شریف ہم سب کے ساتھ ہوں  گے ،سابق وزیر اعظم سے اڈیالہ جیل میں چار بار ملاقات ہوئی ،ان کے جیل میں بھی حوصلے بلند ہیں۔

Exit mobile version