چودھری برادران سے پرانا تعلق، گلے شکوے ہوتے رہے ہیں: گورنر پنجاب

لاہور:  (سچ نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلی ہی طاقت کا مرکز ہیں، طارق بشیرچیمہ کے حلقے میں مداخلت نہیں کی، ساتھ والے حلقے میں امیدوار کو سپورٹ کیا۔ چودھری برادران سے پرانا تعلق ہے ان سے گلے شکوے ہوتے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری برادران سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ایک خاندان میں بھی ایسی باتیں ہوجاتیں ہیں،کوئی ایسا طوفان نہیں آیا۔ ہماری اتحادی جماعت کے اگرکوئی گلے شکوے ہیں توہمیں انہیں دورکرنا ہے، پنجاب میں ہرحلقے میں جاتا ہوں۔ ہم سب لوگ بطور ٹیم کام کررہے ہیں ،بہت جلد لوگوں کو تبدیلی نظرآئے گی۔

گورنر چودھری سرور نے کہا کہ طارق بشیرچیمہ کے حلقے میں مداخلت نہیں کی، ساتھ والے حلقے میں امیدوار کو سپورٹ کیا۔

Exit mobile version