اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے عمل کو اختتامی مراحل کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس 6 اگست بروز پیر کوطلب کرلیا جو کہ 2بجے سہ دوپہر کو بنی گالہ میں ہوگا ،عمران خان نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ارکان اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا جائے ،اجلاس میں عمران خان حکومت سازی پرارکان قومی اسمبلی کواعتمادمیں لیں گے ۔