چین میں پھنسے پاکستانی مسافر، چیف جسٹس نے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

چین میں پھنسے پاکستانی مسافر، چیف جسٹس نے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد (سچ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف میں پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔

شاہین ائیرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے 300 سے زائد پاکستانی چین کے شہر گانگزو میں پھنس گئے ہیں۔ ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گانگزو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے چینی پولیس نے گانگزو میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

شاہین ایئر کے ترجمان نے چین میں ویزا ختم ہونے پر مسافروں کی گرفتاری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے چین میں کسی مسافر کو گرفتاری نہیں کیا گیا البتہ فلائٹ منسوخ ہونے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہ کیں۔

غیر دیار میں پھنسے مسافروں میں سے اکثر کا تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے جنہوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ایک پاکستانی مسافر احمد اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر نے بغیر بتائے پرواز منسوخ کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان مسافروں کی اپیل پر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے اس ضمن میں نجی ائیرلائن کے سربراہ، ہوابازی اور وزارت خارجہ کے سیکرٹریز اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

Exit mobile version