ڈاکٹر عامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے یا نہیں؟ ایسی حقیقت سامن آ گئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

کراچی (سچ نیوز )   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے حوالے سے کافی تبصرے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پارٹی قیادت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے پر سیخ پا ہوئے تو انہیں منا لیا گیا اور اب یہ خبریں گرم ہیں کہ انہیں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر خبروں اور تبصروں کا سلسلہ چل نکلا ہے تاہم اس خبر میں کتنی سچائی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آ گئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناءبٹ نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”جو شخص پوری زندگی میں ایک بار بھی کشمیر نہیں گیا اور نہ اس کی کشمیری حریت رہنماءسے ملاقات ہو سکی اس کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے: نیا پاکستان“

حناءبٹ کی یہ ٹویٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نظر سے گزری تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ”محترمہ حناءصاحبہ اول تو یہ ابھی افواہیں ہیں لیکن بصد احترام عرض ہے کہ فاتح، فتح سے پہلے علاقوں کے دورے نہیں کیا کرتے، کام کرنے والوں کے کام بولتے ہیں، سیر سپاٹے نہیں!“

Exit mobile version