ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ انتقال کرگئیں

کوئٹہ : (سچ نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کرگئیں۔مرحومہ کا فی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے جسدِ خاکی کو سپردخاک کر دیا گیا۔ جنازے میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، وزیرِ صحت بلوچستان میر نصیب اللہ مری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل، ایم پی اے مبین خان خلجی، میڈیا کواڈینیٹر گل حمید خان نیازی، ضیاء لانگو، سید ظہور آغا، سید بسم اللہ آغا ، باری بڑیچ اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور کارکنان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


فاتحہ خوانی سوری ہاوس چلتن ہاوسنگ اسکیم ائیر پورٹ روڈ کوئٹہ میں جاری ہے۔

 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی ،تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمدرند ودیگر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Exit mobile version