لاہور (سچ نیوز)خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کام کرتے ہیں تو نکال دیا جاتا ہے اور اڈیالہ جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ،حکومت ملی تو 15سال کے ترقیاتی کام کرکے جائیں گے۔جیونیو ز کے مطابق چونگی امرسدھو میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو پانچ سال کی حکومت ملی تو ہم 15سال کے کام کر کے جائیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ جب ہم کا م کرتے ہیں تو ہم کو نکال دیا جاتا ہے یا اڈیالہ جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ ریلی میں آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کی کارکنوں نے سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پر پھولوں کی پتیا ں بھی نچھاور کیں۔