’کورونا کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے‘ برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کردیا

’کورونا کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے‘ برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کردیا

لندن ( سچ نیوز ) برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر نے کہا ہے کہ اگر موجودہ چھوٹے تنازعات ہاتھوں سے نکل گئے تو اور زیادہ ممالک اور ہتھیار ملوث ہوں گے اور پھر تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

سکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران جنرل سر نک کارٹر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سکیورٹی کے خدشات بڑھے ہیں اور اس وجہ سے بھی عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ لوگوں میں سے جنگ کا خوف ختم ہوتا جارہا ہے ، اگر آپ جنگ کے خوف سے آزاد ہوجاتے ہیں تو پھر لوگ جنگ کو ہی آسان حل سمجھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ماضی میں معاشی مشکلات نے سلامتی کے خطرات بڑھائے جس سے جنگ پیدا ہوئی اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے نتیجے میں بھی یہی کچھ ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version