کپتان کی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ناموں پرمشاورت مکمل،بابر اعوان کو بنی گالا طلب کرلیا

کپتان کی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ناموں پرمشاورت مکمل،بابر اعوان کو بنی گالا طلب کرلیا

اسلام آباد (سچ نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کے پی کے اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کیلئے ناموں کیلئے مشارت مکمل کر لی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق عمران خان آج رات یا کل دوپہر تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کر لیں گے اور عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان خود کریں گے۔اس سلسلے میں انہوں نے نے ڈاکٹر بابر اعوان کو بنی گالہ بلا لیا ہے جن سے حکومت سازی سے متعلق آئینی اور قانونی معاملات پر مشاورت ہو گی، حکومت سازی سے متعلق آئینی پیچیدگیوں پر بابر اعوان سے مشاورت کی جائیگی۔ واضح رہے کہ بابر اعوان اس سے قبل بھی عمران خان خلاف بنائے جانیوالے مختلف کیسز اور تحریک انصاف کے قانونی کو دیکھتے رہے ہیں۔

Exit mobile version