لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ، جو تجویز کیا جا رہاہے اس سے جمہوری عمل کونقصان پہنچے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے وہ کام نہیں کرنا جو عمران خان نے 2013کا الیکشن ہار کر کیا تھا ۔ ہم ایک جمہوری پارٹی ہیں اور ہماری بنیاد جمہوریت ہے ۔ ہمیں الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں لیکن ہم کبھی بھی جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ ہمارے وفاق کی بنیاد جمہوریت پر ہے ۔ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق کو نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ جوتجویز کیا جارہاہے اس سے جمہوریت کونقصان پہنچے گا ۔ اس لئے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ۔ہم عمران خان کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم نے اپنی روایات کی پیروی کرنی ہے ۔ سیاست میں اتار چڑھاﺅآتے رہتے ہیں ۔ اگر جمہوریت کے عمل کوروکا جائے تو یہ مناسب نہیں ہے ۔