”ہم یہ کام بالکل نہیں کریں گے کیونکہ۔۔۔“ خواجہ آصف کے اعلان نے پی ٹی آئی والوں کو حیران پریشان کر دیا، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

”ہم یہ کام بالکل نہیں کریں گے کیونکہ۔۔۔“ خواجہ آصف کے اعلان نے پی ٹی آئی والوں کو حیران پریشان کر دیا، جان کر عمران خان کو بھی یقین نہیں آئے گا

لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن پر تحفظات ہیں لیکن جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ، جو تجویز کیا جا رہاہے اس سے جمہوری عمل کونقصان پہنچے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے وہ کام نہیں کرنا جو عمران خان نے 2013کا الیکشن ہار کر کیا تھا ۔ ہم ایک جمہوری پارٹی ہیں اور ہماری بنیاد جمہوریت ہے ۔ ہمیں الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں لیکن ہم کبھی بھی جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچائیں گے ۔ ہمارے وفاق کی بنیاد جمہوریت پر ہے ۔ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو وفاق کو نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ جوتجویز کیا جارہاہے اس سے جمہوریت کونقصان پہنچے گا ۔ اس لئے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ۔ہم عمران خان کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ ہم نے اپنی روایات کی پیروی کرنی ہے ۔ سیاست میں اتار چڑھاﺅآتے رہتے ہیں ۔ اگر جمہوریت کے عمل کوروکا جائے تو یہ مناسب نہیں ہے ۔

Exit mobile version