یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں تقریباً نصف صدی بعد قدیم رومی سلطنت کے بادشاہوں، شہزادیوں اور اس وقت کے جانوروں کے بنے تاریخی مجسموں کی نمائش کی گئی
روم(سچ نیوز نیوز)رائٹرز کے مطابق تاریخی روم کے تاریخی میوزیم پلازو کرافیرلی میں 1976 کے بعد پہلی بار قدیم رومی بادشاہوں، شہزادیوں اور اس دور کے جانوروں کے مجسموں کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں قدیم رومی دور کے 92 تاریخی مجسمے رکھے گئے ہیں جو اٹلی کے امیر اور اہم ترین خاندان کی ذاتی ملکیت ہیں۔مذکورہ خاندان کے پاس 25 ہزار سال پرانے مجسموں سمیت نشاط ثانیہ اور قبل مسیح کے کچھ مجسمے بھی ہیں اور خاندان کے پاس مجموعی طور پر 620 تاریخی مجسمے ہیں۔مذکورہ خاندان نے تاریخی مجسموں کو 1870 کے بعد عوامی نمائش کے لیے رکھا تھا تاہم 1976 میں مذکورہ خاندان نے مجسموں کی عوامی نمائش بند کردی تھی۔