یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

لندن ( سچ نیوز ) یورپی یونین کے اراکین پارلییمنٹ  نے پاکستان کو ویزا فراڈ کے حوالے سے ’خطرناک ملک‘ قرار دیتے ہوئے پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔

یورپی یونین کے بعض اراکینِ پارلیمنٹ نے ویزا پراسس میں فراڈ  کے حوالے سے پاکستان کو ایک خطرناک ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ویزہ میں فراڈ کرتا ہے اس لیے اس پر پابندیاں لگنی چاہئیں۔

یورپی پارلیمان کی رکن ڈومینیک بِلڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ناصرف یورپی یونین کے پاسپورٹس کی فروخت میں ملوث ہے بلکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل افراد کو ویزے بھی جاری کرتا ہے۔ اس الزام کے بعد ابھی تک پاکستانی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل  جاری نہیں ہوا۔

Exit mobile version