کراچی (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سندھ میں شاہ محمود تحریک انصاف کو لیڈ کر رہے تھے ، ان کے بیان سے صدمہ ہوا ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ہی سندھ میں تحریک انصاف کو لیڈ کررہے تھے اور اب پتہ نہیں وہ اپنی کارکردگی کس پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ہمیں تو یہی پتہ ہے کہ سندھ میں ان کا بڑا اثر ہے اور ان کی بڑی پیر ی مرید ی ہے اور آج جو انہوں نے بیان دیا کہ ”سندھ تحریک انصاف کے لئے تیار ہے لیکن تحریک انصاف سندھ کی قیادت تحریک انصاف کے لئے تیار نہیں ہے “پر ہمیں بہت حیرانی بھی ہے اور صدمہ بھی ہے ۔میں تعصب نہیں بلکہ حق کی سیاست کر رہا ہوں۔کراچی میں بلوچستان سے برا حال ہے ۔کراچی میں تحریک انصاف کا سٹرکچر بہتر ہوگیا ہے ۔