Oc
چنیوٹ ۔ ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی یوم عاشور کو احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا چنیوٹی اپنی چار سو سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لکڑی کے آٹھ تعزیے محلہ ترکھان میدان میں اکٹھے کیے گے جہاں پر غم حسین کو شہادت کو تازہ کرتے ہوئے نواحہ خونی ، زنجیر زنی اور ماتم کیا گیا ساتھ ساتھ دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گی اور لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا اس حوالے سےیہ معلوم ہوناچاہیے کہ ضلع کے چنداہم مقامات جن میں ٹھٹی بالاراجہ سانگرہ شیخن بھوانہ کانڈیوال سمیت متعددجگہوں پرذوالجناح اورتعزیے کےجلوس نکالےگئے۔جہاں پرضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہی جبکہ ریسکیوکی ٹیمیں بھی متحرک رہیں ۔جنہوں نےزخمی عزاداروں کی مرہم پٹیاں بھی کیں۔جبکہ مقامی پولیس نےرضاکاروں کےہمراہ سیکورٹی کوسنبھالےرکھا۔
ضلع بھرمیں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ کوامن امان قائم رکھنےپرمبارکبادپیش کی۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔چنیوٹ