10محرم الحرام کے موقع پر چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ایمبولینسز اور امدادی رضاکار،مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ
10 محرم الحرام کو میدان کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین اور آپ کے جاں نثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،اس سلسلے میں خادم انسانیت محمد رمضان چھیپا کی خصوصی ہدایت پر چھیپافاؤنڈیشن کی متعدد ایمبولینسز اورامدادی رضاکار جلوس کے ہمراہ اپنی ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے آغاز سے اختتام تک جلوس کے ساتھ رہیں گے ۔