آج مورخہ 13نومبر بروز جمعہ ایچ پی سی اے تحصیل بھوانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ھومیوپیتھک ڈاکٹر نعیم اظہر ڈھلوں نے کی اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے شروع ہوئی ڈاکٹر عمران غالب وائس چیئرمین اینٹی کوایکری سیل ضلع چنیوٹ کی شرکت پر انکا والہانہ استقبال کیا گیا صدر ایچ پی سی اے تحصیل بھوانہ ڈاکٹر سجاد حسین شیخ نے ڈاکٹر عمران غالب کو مبارکباد پیش کی اؤر عطائیت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا یقین دلایا ڈاکٹر عمران غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کروں گا۔اس موقع پرڈاکٹرنعیم اظہرڈھلوں نےکہاکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھوانہ کوانشاءاللہ اتحادواتفاق سے جوڑےرکھیں گے۔ڈاکٹرسجادحسین شپخ نےکہاکہ ھم انشاءاللہ ہومیوڈاکٹرزکی فلاح وبہبودکیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تحصیل بھوانہ کے ڈاکٹرزکو ملکرھماراساتھ دیناچاھیے تاکہ متحدہوکر نئے پالیسیوں کامقابلہ کیاجاسکے۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔بھوانہ چنیوٹ