نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے شہرشمالی24پرگنہ میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کر نے والے دو افراد کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ہروا کی رہائشی 15سالہ لڑکی کوتین رواز قبل شبیر ملا اورللٹو ملا نامی ملزمان نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے جاننے والے ہیں،پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ان کے گھروں سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچی کو علاج کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا ہے۔