اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ بینکوں سے رقم نکالنے پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور 25 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بینکوں سے 25 ہزار نکلوانے پر ٹیکس کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل میں ٹیکس فائلر پر ٹیکس ختم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کے لیے بینکوں سے ایک دن میں 50 ہزار روپے نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بینکوں سے 25 ہزار نکلوانے پر ٹیکس کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔