اسلام آباد (سچ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف خان نے کہا کہ اسمبلی کا کورم مکمل نہیں تھا جس کی وجہ سے صدارتی انتخاب منعقد نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا یہ کورم مکمل کر لیا گیا ہے ،اس لئے اب 9 ستمبر سے پہلے صدارتی انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے ووٹ ڈالنے کیلئے ملک بھر سے آنا ہوتا ہے، اس لئے تمام منتخب اراکین کے حلف اٹھانے کا انتظار تھا جو عمل اب مکمل ہو چکا ہے ۔