KFC پر پولیس کا چھاپہ، تہہ خانے میں بنائی گئی سرنگ مل گئی، یہ سرنگ کہاں نکلتی تھی؟ یہ تو پولیس والے خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے کہ۔۔۔

KFC پر پولیس کا چھاپہ، تہہ خانے میں بنائی گئی سرنگ مل گئی، یہ سرنگ کہاں نکلتی تھی؟ یہ تو پولیس والے خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتے تھے کہ۔۔۔

واشنگٹن(سچ نیوز) دنیا کے مشہور ریستورانوں کے بڑے بڑے سکینڈل آپ نے سنے ہوں گے لیکن امریکا میں واقع ایک پُرانے کے ایف سی کا تو ایسا سکینڈل سامنے آ گیا ہے کہ جس کا کسی نے کبھی تصور بھی نا کیا ہو گا۔ دراصل یہ عمارت ایک عرصے سے خالی پڑی تھی، اس جگہ کبھی ماضی میں کے ایف سی ہوا کرتا تھا، مگر اسے ابھی بھی کے ایف سی کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔ امریکی سکیورٹی اہلکاروں نے ریاست ایریزونا کی سرحد پر واقعی اس جگہ چھاپا مارا تو تہہ خانے میں ایک ایسی خفیہ سرنگ مل گئی ہے جو دوسری جانب ریاست میکسیکو کے ایک مکان میں نکلتی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ سرنگ سان لوئی کے علاقے میں واقع پرانےKFC کے تہہ خانے سے شروع ہورہی تھی اور 600 فٹ کے فاصلے پر دوسری جانب میکسیکو کے علاقے سان لوئی ریو کے ایک گھر میں جانکلتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب کیس کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایوان لوپیز نامی ایک شخص کو سڑک پر تلاشی کے لئے روکا گیا۔ اس دوران پولیس کے کھوجی کتوں نے ایوان کی گاڑی میں موجود منشیات کی نشاندہی کی تھی۔ اس منشیات کی مارکیٹ میں قیمت 10 لاکھ ڈالر سے زائد تھی۔ اس میں 118 کلوگرام میتھا مفیٹا مین ، چھ گرام کوکین، تین کلوگرام فینٹا نائل اور 21 کلوگرام ہیروئن شامل تھی۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ایوان KFCکی پرانی عمارت کا مالک ہے۔ جب اس عمارت میں تلاشی لی جارہی تھی تو تہہ خانے میں ایک پراسرار دروازے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ جب اس دروازے کو کھولا گیا تو پتہ چلا کہ یہاں سے ایک سرنگ شروع ہورہی تھی۔ سرنگ کی چوڑائی تین فٹ اور اونچائی پانچ فٹ ہے۔ یہ سرنگ دوسری جانب ریاست میکسیکو کے ایک گھر کے بیڈ روم میں جاکر کھل رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کو ریاست میکسیکو سے ریاست ایریزونا میں منشیات لانے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ علاقے میں اس طرح کی مزید سرنگیں بھی ہو سکتی ہیں، جن کی تلاش کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version