ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ ادا کارہ د پیکا پڈوکون کے والد نے کہا ہے کہ آج دلہا دلہن خود فیصلہ کرتے ہیں ،والدین کا کوئی کردار نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔دپیکا اور رنویر دونوں نے گزشتہ ہفتے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔شادی کی تاریخ کے بعد دپیکا پڈوکون نے اپنے پہلے انٹرویو میں کہاکہ ظاہر ہے میں بہت پرجوش ہوں، جیسے ساری لڑکیاں اپنی شادی کے لیے پرجوش ہوتی ہیں، میں نے ہمیشہ اپنی شادی کے دن کے بارے میں سوچا تھا ٗمجھے نہیں لگتا میری زندگی شادی کے بعد تبدیل ہوگی۔ان کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اب شادیوں کی تیاریوں کا انداز بالکل تبدیل ہوچکا ہے، آج دلہا اور دلہن خود ہی ہر بات کا فیصلہ کرلیتے ہیں، والدین کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔اس پر دپیکا نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کو دیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح ایک ساتھ اپنی زندگی گزاری، میرے لیے وہی بہت بڑی مثال ہیں، میں چاہتی ہوں میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہو، گھر میں اور کام کے دوران ان دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اور میرے اور میری بہن کے لیے ان کو فالو کرنا ضروری ہے۔