اسلام آباد: (سچ نیوز) نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کرلیا، کل احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
قومی احتساب بیورو نے پہلے سے گرفتار آصف زرداری کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ سابق صدر پہلے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے میں گرفتار تھے اور نیب نے دو جولائی تک جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا اب نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سے تفتیش مکمل کرلی ہے جس کے بعد اب پارک لین کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔
آصف زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی پارک لین کے اثاثے گروی رکھ کر جعلی کمپنی پارتھینن کے نام ڈیڑھ ارب کا قرض لیا اور خورد برد کر دیا۔